شاہ رخ خان نے خود کو دنیا کا سب سے بڑا رومانوی ہیرو قرار دے دیا

میں دنیا کا سب سے بڑا رومانوی ہیرو ہوں اس لیے پیار کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا، بالی ووڈ اسٹار


ویب ڈیسک November 21, 2016
میں دنیا کا سب سے بڑا رومانوی ہیرو ہوں اس لیے پیار کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا، بالی ووڈ اسٹار، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کا کہنا ہے کہ پیار کا معیار تبدیل ہوجاتا ہے اورمیں دنیا کا سب سے بڑا روناموی ہیرو ہوں اسی لیے یہ مجھ سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ باکس آفس کا بھی کنگ کہا جاتا ہے جب کہ کنگ خان اپنے رومانوی کرداروں میں ڈھل جانے کے حوالے شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے انہیں دلیپ کمار کے بعد ''شہنشاہ جذبات'' بھی کہا جاتا ہے لیکن اب خود بھی شاہ رخ خان نے اپنی رومانوی صلاحیتوں کے حوالے سے کھل کر اظہار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان سے فلموں میں رومانوی کردار سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں محبت کو کم تر نہیں جاننا چاہیے کیوں کہ پیار کا معیار تبدیل ہوجاتا ہے اور میں دنیا کا سب سے بڑا رومانوی ہیرو ہوں اسی لیے یہ مجھ سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔

واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی کی نئی آنے والی فلم ''ڈیئرزندگی''25 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں شاہ رخ خان نے مختصر اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں