نئے سپہ سالار کیلیے سنیئرترین جنرل كی تقرری ہی بہتراصول ہے خورشید شاہ

میری خواہش ہے كہ جنرل راحیل شریف كسی نہ كسی طرح ملك وقوم كی خدمت جاری ركھیں، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک November 21, 2016
میری خواہش ہے كہ جنرل راحیل شریف كسی نہ كسی طرح ملك وقوم كی خدمت جاری ركھیں، اپوزیشن لیڈر، فوٹو؛ فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ نے كہا ہے كہ نئے سپہ سالاركی تقرری كے لیے سنیئرترین كی تقرری ہی بہتراصول ہے اوراس اصول كو اپنا كر ہم اچھی روایت كی بنیادركھ سكتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو كرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے انتہائی صلاحیت اورشاندارطریقے سے پاك فوج كو كمانڈ كیا اور وہ ان چندسپہ سالاروں میں سے ہیں كہ جنہوں نے ملك وقوم کے لیے ایك عالی ہمت، بلندنظر اور ولولہ انگیزسپہ سالاركے طورخدمات سرانجام دیں مگروہ اپنی ذاتی حیثیت میں كبھی بھی كسی رعایت كے خواہاں نہیں رہے۔ انہوں نے كہا كہ جنرل راحیل شریف نے تمام چیلنجز كا بہادری سے سامنا كیا ہے اور پہلے دن جو بات كی اس كو پورا كیا،ان كی یہی خوبیاں دیكھتے ہوئے میں نے ہمیشہ كہا كہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے اوراپنے وقت پرریٹائرہو جائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے كہا میری خواہش ہے كہ جنرل راحیل شریف كسی نہ كسی طرح ملك وقوم كی خدمت جاری ركھیں۔ نئے سپہ سالاركی تقرری كے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سنیئرترین كی تقرری ہی بہتراصول ہے اوراس اصول كو اپنا كر ہم اچھی روایت كی بنیادركھ سكتے ہیں اوراس سے ادارے كامورال بھی بہترہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔