گولڈ برگ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بروک لیسنر کو شکست دیدی

گولڈ برگ نے روایتی انداز میں مخالف ریسلر کو ایک منٹ اور 24 سیکنڈ میں چت کردیا۔


ویب ڈیسک November 21, 2016
گولڈ برگ نے روایتی انداز میں مخالف ریسلر کو ایک منٹ اور 24 سیکنڈ میں چت کردیا۔ فوٹو: بشکریہ انڈیپنڈنٹ

بارہ سال بعد رنگ میں واپس آنے والے نامور ریسلر گولڈ برگ نے تاریخی میچ میں اپنے حریف بروک لیسنر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

کینیڈا کے ایئر کینیڈا سینٹر میں ہونے والا مقابلہ دیکھنے کے لئے پویلین کھچا کھچ تماشائیوں سے بھرا تھا۔ 12 سال بعد رنگ میں واپسی کرنے والے گولڈ برگ یکطرفہ مقابلہ جیتنے کے حوالے سے مشہور ہیں اور انہوں نے اپنی روش برقرار رکھی اور 2 منٹ سے بھی کم وقت میں بروک لیسنر کو چت کر کے مقابلہ اپنے نام کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: گولڈ برگ کی 12 سال بعد رنگ میں واپسی



فائٹ شروع ہوئی تو بروک لیسنر نے حریف گولڈ برگ پرحملہ کیا اور اسے رنگ کے کنارے پر لے گئے لیکن 49 سالہ گولڈ برگ نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بروک لیسنر کو دھکیل کر پیچھے کیا جس سے وہ فلور پر گر پڑے۔ تھوڑی دیر بعد لیسنر دوبارہ فلور پر گرے تو گولڈ برگ نے روایتی انداز میں کاندھا مار کر بروک لیسنر کو ناقابل مزاحمت کردیا اور اسے اٹھا کر پٹکا جس کے بعد وہ اٹھ نہ سکے۔



گولڈ برگ نے ایک منٹ اور 24 سیکنڈ میں فائٹ جیت کر ایک مرتبہ پھر ریسلنگ میں واپسی کی ہے جب کہ میچ سے قبل فائٹ کو ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخی فائٹ قرار دیا جارہا ہے جس کا فیصلہ گولڈ برگ نے ڈیڑھ منٹ سے بھی کم وقت میں کیا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ 18 اکتوبر کو بروک لیسنر نے اپنے وکیل کے ذریعے گولڈ برگ کو فائٹ کا چیلنج دیا تھا جسے انہوں نے یہ کہہ کر قبول کیا تھا کہ یہ میرے کیرئیر کی آخری اور فیصلہ کن لڑائی ہوگی۔

گولڈ برگ کا کیرئیر:

گولڈ برگ اپنے کیرئیر کے ابتدائی 173 مقابلوں میں ناقابل شکست رہے جن کی فائٹ کی یہ خوبی تھی کہ ان کی فائٹ کا فیصلہ ایک سے دو منٹ میں ہوجاتا تھا جنہیں بیرونی مدد کے بغیر کوئی ریسلر شکست نہ دے سکا۔ 1998 میں پہلی مرتبہ انہیں کیون نیش نے شکست دی اور یہ مقابلے کافی دیر تک جاری رہا جسے ورلڈ وار تھری کا نام دیا گیا۔ جس کے بعد 1999 میں بریڈ ہارڈ (ہٹ مین) نے گولڈ برگ کو شکست دی۔ 24 جولائی 2000 میں انہیں تیسری مرتبہ بوکر ٹی نے شکست دی اور اسی سال اسکاٹ اسٹینر نے دلچسپ مقابلے کے بعد انہیں ہرایا۔ آخری مرتبہ 2003 میں گولڈ برگ کو ٹرپل ایچ نے شکست سے دوچار کیا۔

واضح رہے کہ گولڈ برگ نے 1997 میں ریسلنگ میں ڈیبیو کیا تھا اور 2004 تک ریسلنگ سے وابستہ رہے جس کے بعد انہوں نے ریسلنگ کو خیرباد کہتے ہوئے نجی ٹی وی چینلز پر کمنٹری کرنا شروع کردی تھی۔ ریسلنگ سے قبل گولڈ برگ 1990 سے 1995 تک فٹبال کے کھلاڑی بھی رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |