کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن 60 مشتبہ افراد زیرحراست

حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لیے تھانوں میں منتقل کردیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک November 21, 2016
حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لیے تھانوں میں منتقل کردیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن كرتے ہوئے 60 مشتبہ افراد كو حراست میں لے كر تفتیش شروع كردی۔

لیاری ڈویژن پولیس نے گینگ وار كے دہشت گردوں كی موجودگی كی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن كیا اور اس دوران علاقے كے تمام داخلی وخارجی راستوں كو سیل كرنے كے بعد مشكوك گھروں كی تلاشی كے دوران 12 افراد كو حراست میں لے كر بغدادی تھانے میں منتقل كردیا گیا۔

ادھر جیكسن پولیس نے سكندر آباد میں جرائم پیشہ افراد كی موجودگی كی اطلاع پر ٹارگٹڈ كارروائی كی اور مشكوك گھروں كی تلاشی كے دوران 23 مشتبہ افراد كو حراست میں لے كر تھانے منتقل كردیا۔ ماڑی پولیس نے جرائم پیشہ افراد كی موجودگی كی اطلاع پر ٹارگٹڈ كارروائی كرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد كو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔