کرائسٹ چرچ ٹیسٹ پاکستان کی شرمناک ہار

کھیل کے میدان میں وہی جیتے گا جو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔


Editorial November 22, 2016
فوٹو: فائل

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ ٹیم کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جو عالمی ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں دوسرا مقام رکھنے والی گرین کیپس کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اس میچ میں قومی ٹیم جیت کے لیے کوشش تک کرتی نظر نہیں آتی۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کرکٹ میں دیکھنے میں آیا جس پر قومی ٹیم کے بغیر لڑے ہمت ہار دینے پر سابق کرکٹرز میں متوشش دکھائی دیتے ہیں۔

گزشتہ دنوں جس ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ کیویز کے ہاتھوں جس طرح شکست سے دوچار ہوئی اس سے کئی سوالات ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ شارٹ گیندوں پر کمزوری کھل کر سامنے آئی۔ کھلاڑیوں وہی بہترین کہلائے جاسکتے ہیں جو ناموافق حالات میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ قطعی مختلف کنڈیشنز میں مسائل کا سامنا کرتے ہوئے جس طرح قومی کرکٹ ٹیم ہاتھ پاؤں پھلا بیٹھتی ہے اس روایت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ کرکٹ بائی چانس کا فارمولہ ہر بار کام نہیں آتا، کارکردگی ہی سب سے اہم ہے۔

کھیل کے میدان میں وہی جیتے گا جو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بہتر ہدف دینے کے لیے پاکستان کو دوسری اننگز میں زیادہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت تھی لیکن بیٹسمین گھبراہٹ کا شکار نظر آئے۔ اگر بلے بازی دو ڈھائی سو رنز کا ہدف دیتے تو شاید ہمارے فاسٹ بالر ٹیسٹ میچ کو پاکستان کے حق میں کرنے میں کامیاب ہو جاتے۔بہرحال ہملٹن میں شیڈول اگلے میچ میں پاکستانی ٹیم مثبت انداز میں اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلے تو کم بیک کیا جاسکتا ہے۔ کھلاڑیوں کو چاہیے کہ دلیری کے ساتھ پرفارم کریں، گھبرا کر کھیلے تو ہار جائیں گے۔ حالیہ ہار سے سبق سیکھ کر خود کو تیار کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |