امریکن میوزک ایوارڈز زین ملک بہترین سولوگلوکارقرار

والدین اور مداحوں کا شکریہ ،اس ایوارڈ کو ایک خاص مقام پر رکھوں گا، گلوکار


Showbiz Desk November 22, 2016
لاس اینجلس:زین ملک امریکن میوزک ایوارڈزتقریب میں بہترین سولو گلوکارکا ایوارڈ حاصل کرنے بعد اسٹیج پر اظہار خیال کررہے ہیں ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے امریکن میوزک ایوارڈز تقریب میں سال کے سب سے بہترین نئے گلوکار کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زین ملک کو پہلی مرتبہ اس ایوارڈ شو میں ایک سولو آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سے نامزد کیا گیا تھا، زین ملک نے اسٹیج پر اپنا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس ایوارڈ کو ایک خاص مقام پر رکھیں گے۔ گلوکار زین ملک کی دوست ماڈل گیگی ہیڈڈ اس ایوارڈ شو کی میزبانی کررہی تھیں اورانھوں نے بیک اسٹیج زین ملک کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ زین ملک نے اپنے کیریئر کا آغاز برطانوی بینڈ ون ڈائریکشن میں ایک گلوکار کی حیثیت سے کیاتھا اوراس کے ساتھ 5 سال تک منسلک رہنے کے بعد 2015 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔