وفاق اورصوبوں میں جائیدادوں کی یکساں ویلیوایشن پراتفاق

3فیصدٹیکس پرایمنسٹی اسکیم کی سفارش، تجاویزتیار،آج قائمہ کمیٹی خزانہ میں پیش کی جائیں گی


3فیصدٹیکس پرایمنسٹی اسکیم کی سفارش،تجاویزتیار،آج قائمہ کمیٹی خزانہ میں پیش کی جائیں گی فوٹو: فائل

وفاق اورصوبوں کے درمیان جائیدادوں کی یکساں ویلیوایشن پر اتفاق ہو گیا ہے۔

وفاق اورصوبوں کے درمیان جائیدادوں کی یکساں ویلیوایشن پر اتفاق ہو گیا ہے، یہ اتفاق پیرکو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کی۔ کمیٹی نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کی سفارش کرتے ہوئے 3 فیصد ٹیکس کی ادائیگیوں پر پراپرٹی کی ظاہر کردہ اور اصل قیمت کے درمیان فرق کو قانونی حیثیت دے دی جائے گی اور ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔

اجلاس میں شریک آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے بتایا کہ ذیلی کمیٹی نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے متعلق تجاویزمرتب کر لی ہیں جو منگل کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کوپیش کی جائیں گی جس کے بعد پارلیمنٹ کے رواں سیشن میں بل منظوری کیلیے پیش کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں