دہشت گردی کاخاتمہسی پیک کی تکمیل نئے آرمی چیف بھی جنرل راحیل کی پالیسیوں کاتسلسل برقراررکھیں گے

ملک میں آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن بھی مکمل اہداف کے حصول تک جاری رہے گا


عامر خان November 22, 2016
ملک میں آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن بھی مکمل اہداف کے حصول تک جاری رہے گا: فوٹو: فائل

پاک فوج کے نئے سربراہ بھی دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز،پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم عسکری پالیسیوں کو بھرپور اندازمیں جاری رکھیںگے،نئے آرمی چیف کی اہم پالیسی بھی ملک سے دہشت گردی وانتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا ،موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک کے دفاع،سی پیک کی تکمیل ،مختلف ممالک سے فوجی سطح کے رابطوں اور اہم قومی امور پر جو پالیسیاں اختیار کی ہیں ۔نئے آرمی چیف بھی ان پالیسیوں کاتسلسل برقراررکھیں گے۔

اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی سرحدی خلاف ورزیوں کا سخت سے سخت جواب بھی نئی آرمی چیف کی پالیسی کا اہم ہوگا ،موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہمیشہ فوج کو سیاسی امور سے دور رکھا اور وفاقی حکومت کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے تحت کام کرنے کی پالیسی اختیار کی جو پاک فوج کے نئے سربراہ کی پالیسی کا حصہ ہوگی ،نئی آرمی چیف بھرپور انداز میں وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر جنوبی وشمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی آبادی کاری کیلیے مذید اقدام کریں گے۔

ملک میں آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن بھی مکمل اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ پاک فوج کے نئے سربراہ ملک سے دہشت گردتنظیموں ،عسکری ونگر،سہولت کاروں اور مالی معاونین کے خلاف مذید سخت اقدام کریں گے،نئے آرمی چیف کا عزم وپالیسی بھی عظیم تر ملکی معاشی منصوبے سی پیک کی تکمیل ہوگا۔پاک فوج کے نئے سربراہ بھی ملک میں قیام امن کیلیے وفاقی وصوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کی پالیسی کومربوط انداز جاری رکھیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں