ٹرمپ نے اہم عہدوں کیلیے قدامت پسند ساتھی منتخب کرلیے

نیوجرسی میں ملاقاتیں کیں، رٹائرڈ جنرل جیمزمیٹس کو وزیر دفاع یا سربراہ پنٹاگان بنانے پرغور


Online/APP November 22, 2016
روڈی گیولیانی کرس کوبیچ کوبھی اہم عہدہ دیاجا سکتا ہے، جلد اعلان کروںگا، ڈونلڈ ٹرمپ فوٹو:فائل

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مزید قدامت پسند ساتھیوں کو اہم عہدوں پر تعیناتی کے لیے منتخب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوجرسی میں ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں اپنے قدامت پسند ساتھیوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھوں نے 2 اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کیا ہے اور وہ بہت جلد اس کا اعلان کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق نومنتخب صدر میرین کورکے رٹائرڈ جنرل جیمزمیٹس کوپینٹاگون کا نیا سربراہ بنانے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں جبکہ سنیویارک کے سابق میئر روڈی گیولیانی کرس کو بیچ کوبھی اہم عہدے پر تعینات کیا جاسکتا ہے۔

آن لائن کے مطابق امریکی اخبارات میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ نومنتخب صدر امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق چیف جنرل رٹائرڈ جیمزمیٹس کو نیا وزیر دفاع مقرر کرنے پر غور کررہے ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جب صحافیوں نے نو منتخب صدر سے پوچھا کہ آیا انھوں نے اپنی حکومت میں جیمزمیٹس کو وزیر دفاع کے لیے منتخب کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جو بھی کہا جائے مگر ایک حقیقی ڈیل ایک حقیقی ڈیل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں