پشاورمیں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا 3 اہلکارشہید
دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کررکھا تھا، ایس ایس پی آپریشنزپشاور
بشیرآباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکاے کے نتیجے میں 3 اہلکارشہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں بشیرآباد کے علاقے میں ایف سی کے جوان گاڑی میں معمول کے گشت پرتھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکارشہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اورزخمی اہلکاروں کو فوری طورپرسی ایم ایچ پشاورمنتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنزپشاورپولیس نے جائے وقوعہ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ایف سی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، اس سلسے میں دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کررکھا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x530zvw