کرنسی اسمگلنگ کیس ایان علی کو ہر صورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم

ایان علی آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئیں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک November 22, 2016
عدالت نے ایان علی کی مسلسل غیرحاضری پرشدید برہمی کا اظہارکیا: فوٹو: فائل

کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو آئندہ تاریخ پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے ماڈل ایان علی کے خلاف غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمے کے سلسلے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ حاضر نہیں ہوسکتیں ، اس لیے انہیں ایک روز کے لیے استثنیٰ دے دیا جائے۔

عدالت نے ایان علی کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایان علی آئندہ تاریخ پر ہر صورت پیش ہوں ، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں