پاکستان کا دفاعی سازوسامان امن کے فروغ کے لیے ہے وزیراعظم

پاکستان خطےمیں اسلحےکی دوڑ کے خلاف ہے، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک November 22, 2016
پاکستان خطےمیں اسلحےکی دوڑ کے خلاف ہے، وزیراعظم نواز شریف، فوٹو؛ پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطےمیں اسلحے کی دوڑ کے خلاف ہے تاہم ہمارے دفاعی آلات امن کے فروغ کے لیے ہیں۔

کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز کی افتتاح تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اور نمائش میں شرکت پر خوشی ہے، پاکستان میں دفاعی صنعت تیزی سے ترقی کے مراحل عبور کررہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں اور شرح سود بھی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے جب کہ رواں سال جی ڈی پی 5 سے زیادہ متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا تذکرہ بین الاقوامی سطح پر کیا جارہا ہے جس کے باعث اسٹینڈرڈ اینڈ پورز سمیت موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہترکی ہے، حکومت مستحکم اور مضبوط معیشت کے لیے پرعزم ہے اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کوخوش آمدید کہیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا افتتاح

نواز شریف نے کہا کہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کئی منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور صنعتوں میں لوڈشیڈنگ بھی ختم کردی گئی ہے تاہم 2018 تک توانائی کے بحران پر قابو پالیں گے جب کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر آئیڈیاز نے اپنا مقام حاصل کیا، 2 ہزار سے زائد آلات حرب دفاعی نمائش میں رکھے گئے ہیں تاہم پاکستان خطےمیں اسلحےکی دوڑ کے خلاف ہے اور ہمارے دفاعی آلات امن کے فروغ کے لیے ہیں، پاکستان کی دفاعی مصنوعات جدید ترین ہیں اور ان کا مقابلہ بین الاقوامی سطح پر کیا جاسکتا ہے۔

دفاعی نمائش کے افتتاح کے بعد وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت وزیر دفاع اور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے نمائش میں موجود دفاعی سازو سامان سمیت غیر ملکی کمپنیوں کے اسٹالز کا معائنہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |