کیویز کو کئی محاذوں پر لڑائی کا سخت چیلنج درپیش

فٹنس مسائل اور کپتانی تنازع نے ٹیم کو اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکارکردیا


AFP December 20, 2012
ٹی 20 اسکواڈ میں پانچ نئے کھلاڑی شامل جبکہ سامنا اپنے سے کہیں بہتر پروٹیز سائیڈ سے ہے۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

جنوبی افریقہ میں موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کئی محاذوں پر لڑائی کا سخت چیلنج درپیش ہے۔

اسے میزبان سائیڈ کے خلاف تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعے سے کرنا ہے تاہم فٹنس مسائل اور کپتانی تنازع نے ٹیم کو اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکارکردیا۔

5

ٹی 20 اسکواڈ میں پانچ نئے کھلاڑی شامل جبکہ سامنا اپنے سے کہیں بہتر پروٹیز سائیڈ سے ہے، کیویز کو بطور ٹیم اپنے متحد ہونے کا ثبوت اور اسکواڈ کو کمزور قرار دینے والے ناقدین کو بھرپور جواب بھی دینا ہے۔ سابق کپتان روس ٹیلر ساتھ نہیں مگر ان کی دو ٹیسٹ میچز کیلیے اسکواڈ میں شمولیت کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ون ڈے ٹیم کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا، کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو جیکس فال کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر حال میں مہمان سائیڈ کو عزت دینا ہوگی، ہمارے مدمقابل جو بھی ٹیم اترے اسے کمزور سمجھے بغیر ڈٹ کر سامنا کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں