گورنر سندھ کی طبیعت پھر بگڑ گئی وزیراعظم کی اسپتال میں عیادت

گورنر سندھ جلد ہی صحت میں بہتری کے بعد جلد اپنے فرائض سنبھال لیں گے، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 22, 2016
وزیراعظم نے گورنر سندھ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت، ترجمان گورنرہاؤس۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کی طبیعت ایک بار بگڑ گئی جب کہ وزیراعظم نے نجی اسپتال میں گورنر کی عیادت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال مین زیر علاج گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔ گونر سندھ کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث انہیں مشین کے ذریعے آکسیجن فراہم کی جارہی ہے، اس کے علاوہ ان کے آج دوبارہ ٹیسٹ بھی لیے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت ناساز

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے کلفٹن کے نجی اسپتال میں گورنر سندھ سعید الزمان کی عیادت بھی کی اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے، ترجمان گورنرہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے گورنر سندھ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی، وزیراعظم نے گورنرسندھ کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ صحت میں بہتری کے بعد جلد اپنے فرائض سنبھال لیں گے۔

گورنر سندھ نے وزیر اعظم کی آمد اور نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں اور صحت میں بہتری آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں