برطانیہ نے 1989 کے ہلز برو فٹبال سانحے کی نئی پولیس تحقیقات کا اعلان کردیا

ناٹنگھم فوریسٹ کے خلاف مقابلے سے قبل بے پناہ رش کی وجہ سے لیورپول کے 96 شائقین کچل کر ہلاک ہوگئے تھے


AFP December 20, 2012
ناٹنگھم فوریسٹ کے خلاف مقابلے سے قبل بے پناہ رش کی وجہ سے لیورپول کے 96 شائقین کچل کر ہلاک ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

برطانیہ نے 1989 کے ہلز برو فٹبال سانحے کی نئی پولیس تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔

داخلہ سیکریٹری تھیریسا مے نے نئی تحقیقات کا فیصلہ ایک غیرجانبدار پینل کی رپورٹ کے بعد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے اس سانحہ کی ذمہ داری خود حادثہ کا شکار ہونے والے شائقین پر عائد کی ہے۔

ناٹنگھم فوریسٹ کے خلاف مقابلے سے قبل بے پناہ رش کی وجہ سے لیورپول کے 96 شائقین کچل کر ہلاک ہوگئے تھے جس کی وجہ سے صرف 6 منٹ بعد ہی مقابلہ ختم کرنا پڑا اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی،اس واقعے میں سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے، نئی تحقیقات اب ڈرہم کے سابق چیف کانسٹیبل جان اسٹوڈرٹ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں