اقوام متحدہ میں مظلوم قوموں کے حق خودارادیت کی پاکستانی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

پاکستان لوگوں کے آفاقی حق خود ارادیت کی حمایت کے لئے پرعزم ہے، مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ

قرار داد پیش کرنے میں سعودی عرب، لبنان ، مصر، ایران، چین، ملائیشیا اور نائیجریا سمیت 72 ممالک نے تعاون کیا :فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پاکستان نے اقوام متحدہ میں غیرملکی تسلط کے شکار لوگوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے قرار داد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے حق خودارادیت کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سماجی انسانی اور ثقافتی امور پر 193 رکنی کمیٹی میں پاکستان کی جانب سے قرارداد پیش کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عالمی برادری کشمیریوں کی اخلاقی اورسیاسی حمایت کرے

قرار داد میں غیر ملکی قبضے کا شکار انسانوں کے حق خودارادیت کو بنیادی انسانی حقوق کا مسئلہ تسلیم کیا گیا اور حق خودارادیت کو بنیادی انسانی حقوق قرار دیتے ہوئے اس کو کچلنے کے لئے فوجی مداخلت سمیت تمام جارحانہ اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔


قرارداد پیش کرنے میں سعودی عرب، لبنان ، مصر، ایران، چین، ملائیشیا، نائیجریا اور جنوبی افریقہ سمیت 72 ممالک نے تعاون کیا جس کے بعد 193 ارکان پر مشتمل اقوام متحدہ کی سماجی، انسانی و ثقافتی امور کی کمیٹی نے قرار داد کو متفقہ طورپر منظور کرلیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان لوگوں کے آفاقی حق خود ارادیت کی حمایت کے لئے پرعزم ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x53177k

 
Load Next Story