نیپرا کا کراچی والوں پر احسان بجلی سستی کی لیکن ایک پیسے فی یونٹ سے بھی کم

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت صفر اعشاریہ صفر 9 روپے کمی کی منظوری دی ہے


ویب ڈیسک November 22, 2016
کراچی ملک کو سب سے زیادہ رینیو دینے والا شہر ہے فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کے نرخوں میں صرف اعشاریہ صفر نو روپے یعنی ایک پیسے فی یونٹ سے کم سستی کردی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے کے باعث نیپرا ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دیتا ہے لیکن اس ریلیف کا اطلاق ملک کو 67 فیصد ریونیو دینے والے کراچی کے باسیوں پر نہیں ہوتا کیونکہ کے الیکٹرک ایک جانب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے ذریعے صارفین سے ہر ماۃ کروڑ روپے اینٹھتا ہے وہیں بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ظایر کرکے کراچی والوں کو سستے تیل کا فائدہ پہنچانے کے بجائے سارا منافع خود ہی ہڑپ کرلیتا ہے۔

کے الیکٹرک کی چالبازیوں کی تازہ مثال قیمتوں سے متعلق نیپرا کا حالیہ اجلاس ہے جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ ادارے کو بجلی کی پیداوار مہنگی پڑ رہی ہے تاہم حکومت کی جانب سے ملنے والی سستی بجلی کے باعث فی یونٹ قیمت میں اعشاریہ صفر 9 روپے یعینی ایک پیسے فی یونٹ سے بھی کم سستی کی جائے، نیپرا نے بھی سخاوت کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا ہے لیکن اس کا اطلاق بھی لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں