صوبائی الیکشن کمشنر کی تبدیلی احسن اقدام ہے سلیم ضیا
نئے انتخابات کی تاریخ اور عبوری حکومت کے قیام سے ہی عوام کا الیکشن کمشنر پر اعتماد بحال ہوگا،سلیم ضیا۔
JALALABAD:
پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیانے کہا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر کی تبدیلی چیف الیکشن کمشنر کا احسن اقدام ہے۔
لیکن نئے انتخابات کی تاریخ اور عبوری حکومت کے قیام سے ہی عوام کا الیکشن کمشنر پر اعتماد بحال ہوگا، آزادانہ ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد اسی صورت ممکن ہوگا جب انتظامی مشینری موجودہ حکومتی دبائو سے با ہر آئے گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مکمل تیار ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم نے صوبائی میڈیا سیل میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر کے ہمراہ ضلع شرقی کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) عام انتخابات کے لیے تیار ہے اور ہم پاکستان کی تمام تانگہ پارٹیوں سمیت عوام دشمن جماعتوں کو شکست فاش دینے کیلیے عام انتخابا ت کے منتظر ہیں، پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ناگزیر ہوچکی ہے۔