قطری شہزادے سے پہلے عمران خان کو کٹہرے میں آنا ہوگا وزیر مملکت برائے اطلاعات

عمران خان نے عدالت میں جواب جمع کرانے پر بات نہیں کی، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک November 22, 2016
عمران خان نے عدالت میں جواب جمع کرانے پر بات نہیں کی، مریم اورنگزیب، فوٹو؛ فائل

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جب تلاشی مانگنے والوں کی اپنی تلاشی ہوئی تو وہ بھاگ گئے لہٰذا قطری شہزادے سے پہلے عمران خان کو کٹہرے میں آنا ہوگا۔

عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے ثبوت عدالت عظمیٰ کو دینے کا فیصلہ کیا تھا تو وہ اپنے ثبوت اپوزیشن یا میڈیا کے سامنے کیوں رکھتے، انہوں نے اپنے ثبوت سامنے رکھے تو الزام لگانے والے حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے سے پہلے عمران خان کو کٹہرے میں آنا ہوگا کیونکہ وہ بات کرتے شرمندگی اور ناکامی کی تصویر نظرآتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے عدالت میں جواب جمع کرانے پر بات نہیں کی اور جب تلاشی مانگنے والوں کی اپنی تلاشی ہوئی تو بھاگ گئے۔ چیرمین پی ٹی آئی کی شادی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان شادی کی سنت پوری کریں مگرجھوٹ سے متعلق حدیث پر بھی غور کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں