کے ای ایس سی سب اسٹیشن پر تعمیرات کوختم کرایا جائے

غیرقانونی تعمیر سے سب اسٹیشن کی چھت کسی بھی وقت گرسکتی ہے.


Staff Reporter December 20, 2012
ابوالحسن اصفہانی روڈپر واقع کے ای ایس سی کے سب اسٹیشن کی چھت پر غیر قانونی تعمیر نظرآرہی ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

مبینہ ٹاؤن کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ہارون سینٹر کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ عمارت سے ملحقہ کے ای ایس سی کے سب اسٹیشن کی چھت پر کی جانے والی تعمیر کو فوری طور پر ختم کیا جائے ،

تعمیرکی وجہ سے سب اسٹیشن کی چھت کسی بھی وقت گرسکتی ہے،تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کمشنر سوسائٹی میں واقع ہارون سینٹر کے رہائشی مرزا عارف نامی شخص نے پہلی منزل پر واقع اپنے فلیٹ کی دیوار توڑ کر عمارت سے ملحقہ کے ای ایس سی کے سب اسٹیشن کی چھت پر چار دیواری کھینچ کر کمرہ تعمیر کرکے اسے بھی فلیٹ میں شامل کرلیا ۔

8

ہارون سینٹر کے مکینوں نے ایم ڈی کے ای ایس سی ،جنرل منیجرکے ای ایس سی، علاقہ ایم پی اے ، ایس ایس پی ایسٹ ، ڈی ایس پی گلشن اقبال اور ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کو درخواستدی ہے کہ سب اسٹیشن پر تعمیر کی وجہ سے اس کی چھت اضافی بوجھ کی وجہ سے کسی بھی وقت گرسکتی ہے جس کے نتیجے میں ہارون سینٹر کے مکینوںکو نہ صرف کسی بھی غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بلکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو سکتا ہے، علاقہ مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ فلیٹ کا مالک اعتراض کرنے پر مکینوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے،مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ کے ای ایس سی سب اسٹیشن پر کی جانے والی تعمیر کو فوری طور پر ختم کرایا جائے اور مکینوں کو تحفظ بھی دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں