پولیو ٹیموں نے بغیر اجازت فیلڈ میں جاکر غلطی کی رحمن ملک

صدر میرے لیڈر ہیں، ان سے دوری کی خبریں بے بنیاد ہیں ،وزیرداخلہ


INP December 20, 2012
الطاف حسین نے ورکروں کو پرامن رہنے کا کہہ کر اچھا پیغام دیا ہے فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری اور میرے درمیان دوری کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

صدر آصف علی زرداری میرے لیڈر ہیں ان کی ہر ہدایت پر عمل کرتا ہوں، پولیو ٹیموں پر حملے خاص مقاصدکیلیے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی دوستی کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات کیلیے بھارتی جوڈیشل کمیشن آج پاکستان آئے گا اور ممبئی حملوں سے متعلق ہونے والے عدالتی ٹرائل پر معلومات حاصل کریگا۔

2

انھوں نے کہا کہ الطاف حسین کو طلب کرنے پر ایم کیو ایم کے ورکرز جذباتی ہوئے ہیں مگر الطاف حسین نے ورکروں کو پرامن رہنے کا کہہ کر اچھا پیغام دیا ہے، انھوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں پر حملے اچانک ہوئے ہیں جن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے مگر پولیو ٹیموں کی بھی غلطی ہے کہ وہ بتائے اور اجازت لیے بغیر فیلڈ میں نکلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں