بروک لیسنر کو شکست دینے کے بعد گولڈ برگ کا بڑا اعلان

گولڈ برگ آئندہ سال جنوری میں روئل رمبل فائٹ میں حصہ لیں گے۔

گولڈ برگ آئندہ سال جنوری میں روئل رمبل فائٹ میں حصہ لیں گے۔ فوٹو:فائل

لاہور:
نامور ریسلر گولڈ برگ نے 12 سال بعد رنگ میں واپس آنے کے بعد نہ صرف اپنے حریف بروک لیسنر کو شکست دی بلکہ انہوں نے آئندہ سال روئل رمبل فائٹ کھیلنے کا بھی اعلان کردیا۔


مایہ ناز ریسلر گولڈ برگ نے بروک لیسنر کو شکست دینے کے بعد ایک مرتبہ پھر ریسلنگ میں واپس آنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ سال جنوری میں روئل رمبل فائٹ میں حصہ لیں گے۔ روئل رمبل فائٹ طویل فائٹ ہوتی ہے جس میں کم و بیش 30 ریسلر وقفے وقفے سے رنگ میں اترتے ہیں اور رنگ میں رہنے والا آخری ریسلر فاتح قرار دیا جاتا ہے۔

49 سالہ گولڈ برگ آخری مرتبہ 13 سال قبل روئل رمبل فائٹ میں دکھائی دیئے تھے تاہم اگر ایک مرتبہ پھر وہ 29 جنوری کو ٹیکساس میں ہونے والی روئل رمبل فائٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو ریسل مانیا 33 فائٹ لڑنے کا موقع مل جائے گا۔ گولڈ برگ نے پہلا ورلڈ ٹائٹل 1998 میں ہولک ہوگن کو شکست دے کر حاصل کیا تھا جب کہ 2003 میں انہیں شکست دے کر ٹائٹل چھینا۔
Load Next Story