مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کی عمر قید کی سزا کالعدم قراردیدی

عدالت نے سابق صدر کے خلاف مقدمات کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔


ویب ڈیسک November 22, 2016
عدالت نے سابق صدر کے خلاف مقدمات کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

مصر کی اعلیٰ ترین عدالت نے معزول صدرمحمد مرسی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی سلامتی سے متعلق خفیہ دستاویزات قطر کو فراہم کرنے کے الزامات کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ محمد مرسی مختلف مقدمات میں سنائی گئی سزا کے نتیجے میں طویل عرصے سے جیل میں قید ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: محمد مرسی کی سزائے موت منسوخ

واضح رہے کہ معزول صدر محمد مرسی 2012 میں مصر کے صدر منتخب ہوئے تھے تاہم ایک سال بعد ہی ان کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے تھے جس کے بعد 2013 میں اس وقت کے آرمی چیف اور موجودہ صدرعبدالفتاح السیسی نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں