لاہور پولیس کا ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے والوں کیلیے انعام کا اعلان

لاہور كے باسیوں كو تحفظ فراہم كرنے اور جرائم كو كنٹرول كرنا پولیس كی اولین ذمہ داری ہے، سی سی پی او امین وینس


ویب ڈیسک November 23, 2016
لاہور كے باسیوں كو تحفظ فراہم كرنے اور جرائم كو كنٹرول كرنا پولیس كی اولین ذمہ داری ہے، سی سی پی او امین وینس، فوٹتو؛ فائل

كیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوركیپٹن(ر) محمد امین وینس نے ملت پارک اور گارڈن ٹاؤن میں ڈکیتی میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 15 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور پولیس کے سربراہ کیپٹن (ر) محمد امین وینس سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی كے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد امین وینس نے کہا کہ پولیس ملت پارك اور گارڈن ٹاؤن كے واقعات میں ملوث ملزمان كی گرفتاری كے لیے تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے اور جلد ملزمان كو قانون كی گرفت میں لایا جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ ملت پارك میں دوران ڈكیتی 5 افراد كے قتل میں ملوث اصل ملزمان كی گرفتاری میں مدد اور مفید اطلاع دینے والے شخص كو 10لاكھ روپے جب كہ گارڈن ٹاؤن كے واقعہ كے ملزمان كی گرفتاری میں مدد دینے والے شخص كو لاہور پولیس 5لاكھ روپے انعام دیا جائے گا، اطلاع دینے والے كا نام صیغہ راز میں ركھا جائے گا۔

سی سی پی او نے كہا كہ لاہور كے باسیوں كو تحفظ فراہم كرنے اور جرائم كو كنٹرول كرنا پولیس كی اولین ذمہ داری ہے اور وہ اسی ذمہ داری سے عہدہ براہ ہونے كے لیے ہر ممكن اقدامات كر رہی ہے۔ انہوں نے عوامی نمائندوں سے كہا كہ وہ شہر سے جرائم كے خاتمے اور عام آدمی كو انصاف كی فراہمی كے لیے اپنا كلیدی كردار ادا كرتے ہوئے پولیس كی كوششوں میں ہاتھ بٹائیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں