27دسمبرکے جلسے سے عوامی قوت کا مظاہرہ کرینگے بلاول بھٹو

شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کررہے ہیں، چیئرمین پی پی


Staff Reporter December 20, 2012
وزیر اعلیٰ ہائوس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا سے گفتگو فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

اسی خدمت کی بنا پر عوام کے پاس جائیں گے اور ہمیں امید ہے کہ عوام ہمیں پہلے کی طرح اس بار بھی بھرپور کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ وہ بدھ کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدرسید قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا سے گفتگو کررہے تھے۔

10

ذرائع کے مطابق ملاقات میں قائم علی شاہ نے پارٹی چیئرمین کو صوبے کی سیاسی صورتحال اور 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی 5ویں برسی کی تقریبات کے انتظامات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ جلسے کے تمام انتظامات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور عوام سے رابطوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ27دسمبرکو لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کاجلسہ عوامی جلسہ ہوگا ، جس سے دیگر سیاسی جماعتوں کو پیپلز پارٹی کی عوامی قوت کا اندازہ ہوجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں