سہیل خان کی ’’شور شرابہ‘‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری

فلم ’’شور شرابہ‘‘ کا آٹھ سیکنڈ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر لانچ کردیا ہے۔


Cultural Reporter November 23, 2016
ٹیزر 30 سیکنڈ کا ہوتا ہے مگر ہم نے ایک نیا آئیڈیا متعارف کروایا ہے۔ فوٹو: فائل

سہیل خان پروڈکشن کی فلم ''شور شرابہ'' کا آٹھ سیکنڈ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر لانچ کردیا ہے، جس میں اداکارہ رابی پیرزادہ اور عدنان خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کے میوزک ڈائریکٹر ذوالفقار عطرے، رائٹر محمد طارق اور ہدایتکار حسنین حیدر آبادوالہ ہیں۔ سہیل خان نے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جس کا اتنا مختصر ٹیزر لانچ کیا گیا ہے، حالانکہ ٹیزر 30 سیکنڈ کا ہوتا ہے مگر ہم نے ایک نیا آئیڈیا متعارف کروایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ''شورشرابہ'' پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے ایک بہترین فلم ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں