پی آئی اے اوربھوجاایئر لائن سول ایوی ایشن کے مقروض

پی آئی اے 10ارب ،بھوجا ایئرپر 7کروڑ واجب الادا ہیِں،کیپٹن ندیم یوسفزئی


Tufail Ahmed July 26, 2012
پی آئی اے 10ارب ،بھوجا ایئرپر 7کروڑ واجب الادا ہیِں،کیپٹن ندیم یوسفزئی فوٹو /ایکسپریس

قومی ایئرلائن پی آئی اے اوربھوجاایئرلائن سول ایوی ایشن کی مقروض ہوچکی ہیں،پی آئی اے پر10 ارب روپے اوربھوجاایئرلائن پرسی اے اے کے7کروڑ روپے واجب الادا ہیں، بھوجاکاایک طیارہ سی اے اے نے تحویل میں لے لیا ہے، سول ایوی ایشن اپنی کارکردگی کے باعث دنیاکی بین الاقوامی ایوی ایشن صنعت میںدسویں نمبر پرآگئی ہے ۔

ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن کیپٹن ندیم یوسف زئی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جہازوںکی آمدورفت سمیت مختلف مد میں قومی ایئرلائن پرمجموعی طور پر 10ارب روپے واجب الادا ہیں جبکہ سی اے اے کی ڈیفالٹر ہونے کی وجہ سے بھوجا ایئر کا ایک طیارہ سی اے اے نے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ سی اے اے نے بھوجاایئر کا فضائی آپریشن معطل کردیا ہے کیونکہ ان کے پاس صرف ایک ہی طیارہ باقی رہ گیا ہے،قواعدکے مطابق ایک ایئرلائن کے فضائی بیڑے میںکم ازکم تین طیارے شامل ہونے چاہئیں،،بھوجاکا ایک طیارہ فضائی حادثے کا شکارہوگیاتھاجس کی وجہ سے ان کے پاس دو طیارے رہ گئے تھے،

ان میں سے ایک طیارہ فنی خرابی کے باعث گرائونڈ ہے جس کے بعد بھوجا ایئرلائن کے پاس صرف ایک طیارہ رہ گیاتھا جس کے بعداس کا لائسنس معطل کرکے اسے فضائی آپریشن سے روک دیاگیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ پی آئی اے پر واجب الاد رقم کے حوالے سے وزارت دفاع نے ایک کمیٹی بھی قائم کی تھی جس میں طے پانا تھا کہ رقم کی ادائیگیاں کس طرح کی جائیں گی،ملتان ، گوادر میں نئے ایئرپورٹس اور پشاور میں ٹرمنل بنارہے ہیں

جبکہ اسلام آباد بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے، انھوں نے کہاکہ بھوجاایئرکی انتظامیہ نے فضائی حادثے میں جاں بحق ہونے والوںکو انشورنش ادائیگیاں نہیںکی گئیں تاہم ان کی قانونی وکاغذگی دستاویزی کارروائیاں جاری ہیں۔کیپٹن ندیم یوسف زئی نے کہاکہ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر برڈ شوٹرہٹ بنائے جارہے ہیں،سول ایوی ایشن کی حددو میں لینڈلیزپالیسی کے تحت تجارتی لائسنس دیے جاتے ہیں جو فی اسکوائرفٹ کے حساب سے جاری کیے جاتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں