الیکشن ضابطہ اخلاقوزیراعظم کا4شقوں پرنظرثانی کیلیے خط

ووٹرزکوپولنگ اسٹیشنزلانے کیلیے ٹرانسپورٹ کی فراہمی پرپابندی ختم کرنے کی تجویزدی

ووٹرزکوپولنگ اسٹیشنزلانے کیلیے ٹرانسپورٹ کی فراہمی پرپابندی ختم کرنے کی تجویزدی فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کوضابطہ اخلاق میں امیدواروں کو ووٹروںکوپولنگ اسٹیشنزتک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پرپابندی کی شق سمیت4شقوں پرنظر ثانی کرنے کی تجویزپرمبنی خط لکھا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تیارکردہ سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کے لیے ضابطہ اخلاق سے متعلق وزیر اعظم راجاپرویز اشرف نے اپنی جماعت کی جانب سے ضابطہ اخلاق پرمجموعی طورپر اطمینان کا اظہار کیا ہے، راجاپرویز اشرف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین ضابطہ اخلاق کی شقوں پرمکمل اتفاق ہے تاہم ان4شقوں پر نظر ثانی کی جائے تاکہ ووٹروں کی سہولت فراہم کی جائے اوربہتر ٹرن آئوٹ سامنے آسکے۔انھوں نے کہاکہ امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن ان کی جماعت کی جانب سے اس تجویزپرغورکرے گا۔واضح رہے کہ خط میں ضابطہ اخلاق کی جن شقوں پرغور کے لیے کہا گیا ان میں شق 14 میں واضح کیاگیاتھاکہ امیدواروں کو پولنگ اسٹیشنوں تک ووٹروں کو لانے کے لیے ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔




وہ صرف اپنے اہل خانہ کو پولنگ اسٹیشن تک لا سکیں گے جبکہ شق18 جس پر غور کیلیے وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیااس میں واضح تھاکہ الیکشن اخراجات کے حوالے سے امیدوارمخصوص اکائونٹ کے علاوہ کوئی اور اکائونٹ استعمال نہیں کر سکے گاجبکہ شق 19 پر بھی غور کے لیے کہا گیاجس میں الیکشن کمیشن نے امیدواروں کیلیے واضح کیا تھاکہ الیکشن اخراجات کے لیے جنرل سیلز ٹیکس کی رجسٹرڈفرم کے علاوہ کسی اور فرم کی تفصیلات قابل قبول نہیں ہوں گی بینرز اورپوسٹر کے لیے ایسی فرم سے بل حاصل کیے جائیں جو جنرل سیلز ٹیکس کی رجسٹرڈ فرم ہوجبکہ شق 45 پر غورکے لیے تجویزدی گئی ہے۔

جس میں واضح کیا گیا تھا سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے حامیوں کوپولنگ اسٹیشن کی حدودمیں کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ وہ ووٹروں کوپرچیاں دے سکیں گے یہ کام گھرگھرمہم کے دوران سیاسی کارکن کر سکتے ہیں۔مذکورہ خط کوالیکشن کمیشن سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات کے ساتھ زیر غور لائے گا۔واضح رہے مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کی جانب سے بھی امیدواروں کو ووٹروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر پابندی کی شق پرتحفظات کے اظہارکیے گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story