الیکشن کمیشن آج کراچی میں حلقہ بندیوں کا جائزہ لے گا

16جماعتوں کواجلاس میں شرکت کیلیے خطوط،ضابطہ اخلاق 31 دسمبرتک فائنل کرینگے،سیکریٹری


Numainda Express December 20, 2012
16جماعتوں کواجلاس میں شرکت کیلیے خطوط،ضابطہ اخلاق 31 دسمبرتک فائنل کرینگے،سیکریٹری فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج (جمعرات)کوکراچی میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس میںشرکت کیلیے 16 جماعتوں کے سربراہوں کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔

تمام جماعتوں کے سربراہوں سے کہاگیاکہ وہ کمیشن اجلاس میں شریک ہوکرکراچی میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے تجاویزدیں یااپنی تجاویزاپنے نمائندوں کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔جن جماعتوں کومدعوکیا گیا ان میں ایم کیو ایم،عوامی نشینل پارٹی،جماعت اسلامی،پیپلر پارٹی،جے یوآئی،مسلم لیگ نواز ، مسلم لیگ فنکشنل،مسلم لیگ ق،تحریک انصاف،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی،ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی، جمعیت علماپاکستان نورانی،مہاجر قومی موومنٹ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی،عوامی تحریک اورسنی تحریک شامل ہیں۔

13

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر)فخرالدین جی ابراہیم کی زیرصدارت اجلاس میںون پوانٹ ایجنڈاہوگاجس میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے کراچی میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے تجاویزکوریکارڈکیاجائیگا اور انکی روشنی میں الیکشن کمیشن ایک ماہ میں کراچی میں حلقہ بندیوںکاکام مکمل کرنے کے انتظامات کوحتمی شکل دیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں