ماڈل ایان علی کو آئندہ پیشی پر ہر صورت کسٹم عدالت حاضر ہونے کا حکم

منگل کو کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی

عدالت نے ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ہر صورت حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES:
کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل گرل ایان علی کسٹم عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، عدالت نے آئندہ پیشی پر ہر صورت حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔

منگل کو کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایان علی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، ایان علی کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کے سلسلے میں مصروف ہیں جس کے باعث کسٹم عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔


عدالت نے ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ہر صورت حاضر ہونے کا حکم دے دیا، کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 
Load Next Story