فضل الرحمن کی طبیعت ناساز اسپتال میں داخل کرا دیا گیا

مولانا فضل الرحمٰن کو گزشتہ روز اچانک لبلبے اور معدے کی تکلیف ہوئی جس پر انھیں نجی اسپتال لایا گیا


این این آئی November 23, 2016
ڈاکٹرز کی جانب سے کئے جانے والے ٹیسٹوں میں کوئی پیچیدگی سامنے نہیں آئی، ان کا ایک ٹیسٹ ہو نا باقی ہے جو آج بدھ کو ہوگا۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو ناسازگار طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل کر ادیا گیا۔

مولانا فضل الرحمٰن کو گزشتہ روز اچانک لبلبے اور معدے کی تکلیف ہوئی جس پر انھیں نجی اسپتال لایا گیا اور ان کے تمام ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈاکٹرز کا کہناہے کہ تمام ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کا انتظار کیا جارہا ہے جس کے بعد آئندہ کا علاج تجویز کیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے ترجمان ریاض درانی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کو شوگر ہائی ہونے پر اسپتال لا یا گیا، اب ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے کئے جانے والے ٹیسٹوں میں کوئی پیچیدگی سامنے نہیں آئی، ان کا ایک ٹیسٹ ہو نا باقی ہے جو آج بدھ کو ہوگا۔

آئی این پی کے مطابق اسپتال میں مولانا فضل الرحمٰن کی اینڈو اسکوپی کی گئی اورکچھ دیر بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔