چین میں درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں 17 افراد ہلاک

شدید دھند اور پھسلن کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 37 افراد زخمی بھی ہوئے۔


ویب ڈیسک November 23, 2016
حادثے کے بعد مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔ فوٹو: انٹرنیٹ

ISLAMABAD: شمال مشرقی چین میں دھند اور پھسلن کے باعث 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبے شن ژی میں بیجنگ کن منگ ہائی وے پر دھند اور پھسلن کے باعث 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔ ریسکیوٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

دوسری جانب ہائی وے سے متاثرہ گاڑیوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے جس کے باعث ایک روز گزرنے کے بعد بھی مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |