پاکستان ہرسطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ترجمان دفتر خارجہ

بھارت مسئلہ کشمیر پر رائے شماری کرانے کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک November 23, 2016
کشمیریوں کی موجودہ نسل قتل و غارت دیکھتے ہوئے جوان ہوئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو : فائل

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کا موقف بہت واضح ہے اور پاکستان کشمیر یوں کی ہر لحاظ سے حمایت جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی اور سی پیک کے خلاف سازشوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خراب کیے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات خطے میں غربت کی بڑی وجہ ہے، اسی کشیدگی کی وجہ سے خطے کے وسائل کو استعمال میں نہیں لایا جا سکا۔

نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر رائے شماری کرانے کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، کشمیریوں کی موجودہ نسل قتل و غارت دیکھتے ہوئے جوان ہوئی ہے، کشمیر ہمیشہ سے نیوکلئر فلیش پوائنٹ رہا ہے تاہم کشمیر کے بارے میں پاکستان کا موقف بہت واضح ہے اور پاکستان کشمیر یوں کی ہر لحاظ سے حمایت جاری رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں