پاناما لیکس کے ثبوت بھی آئیں گے اور نواز شریف سیاسی طور پر دفن بھی ہوں گے شیخ رشید
حکومت متازع خبر کے معاملے سے بچ نہیں سکتی۔، سربراہ عوامی لیگ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے ثبوت بھی آئیں گے اور نواز شریف سیاسی طور پر دفن بھی ہوں گے جب کہ حکومت متازع خبر کے معاملے سے بچ نہیں سکتی۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت متازع خبر کے معاملے سے بچ نہیں سکتی، کسی کے آنے اور جانے سے اداروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر 28 نومبر کو سمندر سے موجیں ختم ہونے جا رہی ہیں تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ سمندر کی تہہ میں مگر مچھ نہیں بیٹھے ہوئے، وہ لوگ جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ پوری قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں وہ اپنے آپ کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے عزت اور وقار کے ساتھ اپنا وقت گزار ہے اور پوری قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی، آج پھر بھارت نے وادی نیلم میں بس پر فائرنگ کر کے 10 افراد کو شہید کر دیا، جنرل راحیل شریف نے پاکستانی سرحدوں کے اندر بھارت کے ایجنٹوں کو کافی حد تک ختم کیا تو دشمن نے سرحدوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک جان لے کہ اگر پاکستان سے جنگ چھیڑی گئی تو آسام اور کیرالہ کے کھیتوں میں نہ گھاس اگے گی اور مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی۔ جو بین الاقوامی طاقتیں سی پیک کی وجہ سے پاکستان کو نشانہ بنانا چاہتی ہیں تو ساری زندگی پچھتائیں گی، ہم ایک زندہ قوم اور 20 کروڑ لوگ پاکستان کی خاطر جان دینے کے لئے تیار ہیں، پاکستان کی سرحدوں کو چھیڑا گیا تو ملک کی صورت حال بالکل مختلف ہوگی۔
ایاز صادق کی جانب سے تنقید کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے بہت افسوس ہوا کہ ایاز صادق نے کہا کہ میرا ڈبل اسٹینڈرڈ ہے، ایاز صادق وزیراعظم سے پوچھیں کہ میرا کیا اسٹینڈرڈ ہے، آپ نواز شریف کہ مالشی اور دو نمبر اسپیکر ہیں جب کہ وزیراعظم میرے نخرے اٹھایا کرتے تھے اور میں نے کبھی بھی مالشئے کا کردار ادا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک کا اسپیکر اتنی چھوٹی سوچ کا مالک ہو اور سمجھتا ہو کہ اس کی وجہ سے اس ملک میں جمہوریت زندہ ہے تو یہ ان کی سوچ ہے، سردار ایاز صادق جیسے نااہل اسپیکر نے جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔
پاناما لیکس کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دے یا حکومت کے حق میں فیصلہ آئے لیکن نواز شریف عوام کی عدالت میں کیس ہار چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے لاہور سے پرانا لاہور بہت اچھا تھا، سڑکوں کی ترقی تو پیانگ یانگ، کمبوڈیا اور چیکو سلوواکیہ میں بھی بہت ہے، پیانگ یانگ میں جہاز بھی اترتا ہے اور گاڑی بھی چلتی ہے لیکن اصل مسئلہ ملکی معیشت کا ہے، حکومت نے قوم کو 75 ارب ڈالر کا مقروض بنا دیا ہے اور 25 ہزار ارب روپے مقامی بینکوں کے دینے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگر عوام کی عدالت میں ہارے ہوئے شخص نے یہ سمجھ لیا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں تو ایسا نہیں ہے، جس ذلت اور رسوائی سے یہ اقتدار بچا ہے اس سے بہتر تھا کہ نہ بچتا تو نواز شریف کی عزت زیادہ ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قطری شہزادے کے خط کو ہی ماننا ہے تو پھر اس ملک میں جمہوریت کا اللہ ہی حافظ ہے۔ سپریم کورٹ میں پامانا کیس کے ثبوت بھی آئیں گے، نواز شریف کے سیاسی تابوت بھی آئیں گے، سیاسی کفن بھی ہو گا اور نواز شریف سیاسی دفن بھی ہوں گے۔
سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اپوزیشن صرف میں اور عمران خان کر رہے ہیں، باقی سب لوگ تو عمران خان کی جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اور شیخ رشید اپوزیشن نہیں کرے گا تو کیا آپ فضل الرحمان سے اپوزیشن کی توقع رکھتے ہیں، اگر ہم دونوں نہ ہوں تو اس ملک سے اپوزیشن کا نام ہی مٹ جائے۔
https://www.dailymotion.com/video/x536j0p