عالمی ادارہ صحت اوریونیسیف کے افسران کواسلام آبادطلب کرلیا گیا

کراچی میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے دفاترپررینجرزکی نفری میں بھی اضافہ کردیاگیاہے


Staff Reporter December 20, 2012
کراچی میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے دفاترپررینجرزکی نفری میں بھی اضافہ کردیاگیاہے

کراچی میں پولیومہم کے دوران 4 خواتین کودہشت گردی کانشانہ بنانے اورمہم کومؤخر کرنے کی بعدعالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے کراچی میں عارضی طور پر اپنا آپریشن بندکردیا اوربدھ کوتمام افسران کواسلام آباد طلب کرلیا۔

کراچی میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے دفاترپررینجرزکی نفری میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔دریں اثناعالمی ادارہ صحت،یونیسیف نے دہشت گردی کے مختلف واقعات کے باوجودصحت کے شعبے میں اپناتعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں