کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے والے 5 مجرموں کو سزائے موت کا حکم
عدالت نے دیگر 8 ملزمان کو 2،2 سال قید کا حکم دیتے ہوئے 93 ملزمان کو بری کردیا۔
KARACHI:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو جلانے کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی جب کہ دیگر 8 ملزمان کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، دوران سماعت گواہان نے عدالت کے سامنے کوٹ رادھا کشن میں پیش آنے واقعہ سے متعلق بیانات قلمبند کرائے جس کے بعد عدالت نے کیس سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر 5 افراد کو سزائے موت کا حکم دیا۔
عدالت کی جانب سے جن مجرموں کو سزائے موت کا حکم دیا گیا ان میں مہدی خان، ریاض کمبوہ، عرفان شکور، محمد حنید اور حافظ اشتیاق شامل ہیں، ملزمان کو 2،2 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کا بھی حکم دیا گیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے دیگر کیس میں نامزد دیگر 8 ملزمان کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی۔
مسیحی جوڑے کے وکیل کے مطابق پولیس نے 103 لوگوں کو کیس میں نامزد کیا تھا تاہم عدالت نے بھٹہ مالک سمیت 93 افراد کو کیس سے بری کرتے ہوئے 13 مجرموں کو سزا سنائی۔
واضح رہے کہ 2014 میں کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے پر مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد مشتعل ہجوم نے میاں بیوی کو بھٹے میں ڈال کر زندہ جلا دیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x537w12