اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی

ووٹنگ26 دسمبر کوہوگی، تحریک پر 22 ارکان کے دستخط ہیں، 10ارکان کی طرف سے مخالفت


INP/Monitoring Desk December 20, 2012
عہدہ بچانے کیلیے آئین کی بالادستی اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے، اسلم بھوتانی. فوٹو: آن لائن/ فائل

KARACHI: اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کر دی گئی جس پر رائے شماری 26 دسمبر کو ہوگی۔

تحریک پیش کرنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ تحریک پر 22 ارکان نے دستخط کیے جبکہ 10ارکان نے مخالفت کی ۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام (ف) کو اسپیکر کا عہدہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد جے یو آئی (ف) کے رکن اور صوبائی وزیر عین اللہ شمس نے پیش کی جس ک خلاف اسلم بزنجو اور ظہور بلیدی نے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔

9

ادھر اسپیکر اسلم بھوتانی جو اس وقت بیرون ملک دورے پر ہیں، نے کہا کہ اس قسم کے حربے اپنے موقف سے نہیں ہٹا سکتے۔ آئین کی بالادستی اور عدالتوں کا احترام کرتے رہیں گے۔ خصوصی گفتگو میں انکا کہناتھا کہ اسپیکر کا عہدہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ اسپیکر شپ بچانے کیلیے عدلیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے۔ بطور سپیکر ساڑھے چار سال تک قابل قبول تھا تاہم 12 اکتوبر کے بعد عدالتی فیصلے کے تناظر میں وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کے آئینی جواز پر قانونی رائے مانگی تواچانک ناپسندیدہ بن گئے اور برائیاں نظر آنے لگیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |