پی پی دورِحکومت ڈراؤناخواب اوراللہ کاعذاب ہےمنورحسن

ہرہفتے بڑھنے والی بجلی، گیس و تیل کی قیمتوں نے عوام کاکچومرنکال دیا،امیرجماعت اسلامی۔


Numainda Express December 20, 2012
اگرخدانخواستہ دوبارہ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آگئی تورہی سہی کسربھی نکل جائے گی۔ فوٹو: فائل

امیرجماعت اسلامی سید منورحسن نے صدرزرداری کے بیان کومضحکہ خیز اورقوم کے زخموںپرنمک چھڑکنے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت نے اپنے5 سالہ دور میں عوام کوہرمیدان میں مایوس کیا اورملک و قوم کواس قابل نہیں رہنے دیا کہ وہ مزید5 سال تک ان کی کرپشن کے بوجھ کو برداشت کرسکیں۔

یہ دور حکومت ڈراؤناخواب اوراللہ کاعذاب ہے۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سابق تمام انتخابات میں روٹی،کپڑااورمکان کاپرفریب نعرہ لگاکر برسراقتدارآتی رہی ہے لیکن اس کے ہردورمیں یہ وعدہ وعدہ ہی رہا،اس کے موجودہ دورحکومت میں ملک کودہشتگردی،لاقانونیت،غربت ،مہنگائی ، بیروز گاری اورتوانائی بحران جیسے مسائل نے اپنے نرغے میں لیے رکھااورہرہفتے بڑھنے والی بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں نے عوام کاکچومرنکال دیا ہے۔

10

منورحسن نے کہاکہ حکمران امریکی غلامی کے بعداب بھارتی غلامی کاقلاوہ اپنی گردن میں ڈالنے میں شرم محسوس نہیں کر رہے، ملک کی سرحدیںغیرمحفوظ ہو چکی ہیں،سی آئی اے اور 'را' کے ایجنٹوں کے علاوہ سیکڑوںریمنڈ ڈیوس ملک میں بلاخوف و خطر دندناتے پھرتے ہیں، اگرخدانخواستہ دوبارہ پیپلز پارٹی اقتدارمیں آگئی تورہی سہی کسربھی نکل جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں