چیئرمین پی اے سی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے فیصلے کے بعد رجسٹرار کوطلب کرنا توہین عدالت ہے، درخواستگزار


Staff Reporter December 20, 2012
آئین وضاحت کرتا ہے پبلک اکائونٹس کمیٹی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، موقف فوٹو: فائل

یونائیٹڈ ہیومن رائٹس کمیشن نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے فیصلے کے بعد رجسٹرار کوطلب کرنا توہین عدالت ہے ،اس لیے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کو یقینی بناتا ہے۔

12

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کی مختلف دفعات سے واضح ہوتا ہے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اختیارات واضح نہیں تاہم آئین اس بات کی بھی وضاحت کرتا ہے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ دیا جائے اور ندیم افضل چن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،انھیں قومی اسمبلی کی رکنیت اور دیگر عہدوں سے بھی برطرف کیا جائے،ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے،ندیم افضل چن کے خلاف آئین کے آرٹیکلز 5اور6کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں