نارتھ کراچی میں گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک مشتعل افراد کا ہنگامہ

حادثے کے بعد متوفیہ کے اہلخانہ نے پاور ہاؤس چورنگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔

حادثے کے بعد متوفیہ کے اہلخانہ نے پاور ہاؤس چورنگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا. فوٹو: فائل

MOSCOW:
خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی دعا شادی ہال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 55 سالہ شمس النساء ہلاک ہوگئی جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


حادثے کے بعد متوفیہ کے اہلخانہ نے پاور ہاؤس چورنگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا اور حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے انھیں یقین دہانی کے بعد منتشر کر دیا۔
Load Next Story