اورنگی سے 2 ٹارگٹ کلر گلشن میں جعلساز گرفتار

ملزمان جعلی لیٹرہیڈکےذریعےسرکاری اداروں میں ملازمت دلانےکےبہانے افرادکوجھانسہ دےکربھاری رقم وصول کرتےتھے,پولیس۔


Staff Reporter December 20, 2012
ملزمان جعلی لیٹرہیڈکےذریعےسرکاری اداروں میں ملازمت دلانےکےبہانے افرادکوجھانسہ دےکربھاری رقم وصول کرتےتھے,پولیس۔ فوٹو: فائل

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے منصور نگر میں چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کلام اور جمیل کو گرفتار کر کے اسلحہ ، دستی بم اور گولیاں برآمد کرلیں۔

اے وی سی سی کے مطابق ملزمان 25 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں دوسری کارروائی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے گلشن اقبال میں چھاپہ مار 2 ملزمان محمد نواز اور ممتاز کو گرفتار کر کے وزیر اعلیٰ سندھ کے جعلی دستخط ، جعلی لیٹر ہیڈ ، مہریں اور کمپیوٹر برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان جعلی لیٹر ہیڈ کے ذریعے سرکاری اداروں میں ملازمت دلانے کے بہانے سادہ لوح افراد کو جھانسہ دے کر بھاری رقم وصول کر تے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں