ایف بی آر نے نئی ٹیکس آڈٹ پالیسی کی منظوری دے دی

پیرامیٹرک آڈٹ سلیکشن کے تحت 70 ہزار سے زائد ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کیلیے نئی آڈٹ پالیسی 2016 کی منظوری دے دی ہے۔

انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 214 ڈی کے تحت تاخیر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کو اس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ایف بی آرکی بورڈ ان کونسل نے پیرامیٹرک آڈٹ سلیکشن کے تحت 70 ہزار سے زائد ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کیلیے نئی آڈٹ پالیسی 2016 کی منظوری دے دی ہے۔


ذرائع کے مطابق بورڈ ان کونسل کا اجلاس بدھ کو چیئرمین ایف بی آر نثار محمد کی زیرصدارت ہوا جس میں نئی آڈٹ پالیسی 2016کی منظوری دی گئی تاہم انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 214 ڈی کے تحت تاخیر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کو اس میں شامل نہیں کیا جائے گا بلکہ وہ خود بخود آڈٹ کیلیے منتخب ہو جائیں گے، وقت پر گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کی پیرامیٹرک آڈٹ سلیکشن ہوگی۔
Load Next Story