صبا قمر اور عظیم سجاد کی فلم ’’8969‘‘ سنسر بورڈ سے پاس

فلم کی موسیقی سے لے کرپوسٹ پروڈکشن تک پاکستان میں کرائی گئی ہے، فلمساز


Cultural Reporter November 24, 2016
موضوع کے اعتبار سے یہ ایک گھر گھر کی کہانی ہے جس میں نئی نسل کے سوشل میڈیا کا منفی استعمال کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

اداکارہ صبا قمر اور عظیم سجادکی فلم ''8969''مر کزی فلم سنسر بورڈ اور پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردی۔

مذکورہ فلم کوعام نمائش کے لیے موزوں قراردیتے ہوئے اسے سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔ فلم کے پروڈیوسر اے جے خان اور مصنف و ہدایتکارعظیم سجاد ہیں۔ فنکاروں میں اد اکارہ صبا قمراورعظیم سجاد کے علاوہ حسین ٹوانہ، صدف حمید، حسیب خان، سماشاہ، عون سرور، انعم ملک، سنی خان، زنیرہ ماہم، نورالحسن، نور کبیر اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کی نمائش 2 دسمبر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلمسازنے بتایاکہ یہ خالص پاکستانی فلم ہے جس کی موسیقی سے لے کرپوسٹ پروڈکشن تک پاکستان میں کرائی گئی ہے۔ یہ ایک تفریحی فلم ضرورہے لیکن اس میں اصلاحی پہلو کو نمایاں کیا گیا ہے۔

موضوع کے اعتبار سے یہ ایک گھر گھر کی کہانی ہے جس میں نئی نسل کے سوشل میڈیا کا منفی استعمال کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ فلم کا مقصد تفریح کے ذریعے نوجوانوں کی اصلاح کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میںپرامیدہوں کہ فلم بین اسے سراہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں