پہلی خاتون فائٹرپائلٹ مریم مختیارشہید کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

ان خدمات کے اعتراف میں تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا


ویب ڈیسک November 24, 2016
گزشتہ سال 24نومبر 2015ء کے روز میانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی- 7 طیارے کو معمول کی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان ایئرفورس کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیارشہید کی شہادت کو ایک سال بیت گیا ہے جن کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

18 مئی 1992 کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم ملیرکینٹ کے اسکول اورکالج سےحاصل کی ، مئی 2011 کو پاک فضائیہ کے ایک سوبتیسویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیارکی. 24 نومبر 2015 کے روزمیانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی- 7 طیارے کو معمول کی پروازکے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ مریم مختیارشہید ہو گئی تھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شہید خاتون پائلٹ مریم مختیارکے لیے تمغہ بسالت کا اعلان

ان کی برسی کے موقع پرشہید مریم کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ ان خدمات کے اعتراف میں تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلائنگ آفیسرمریم مختیار گزشتہ سال میانوالی میں پاک فضائیہ کے طیارے ایف سیون کے حادثے میں شہید ہوگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں