بھارتی فائرنگ آزاد کشمیر کے شہریوں کی منتقلی کا فیصلہ

سرکاری املاک بطور پناہ گاہ استعمال ہوںگی، شہریوں کو آٹا آدھی قیمت پرملے گا


شبیر حسین November 24, 2016
تمام 13اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو سرکاری املاک میں پناہ دی جائے۔ فوٹو : فائل

چیف سیکریٹری آزاد کشمیر جلال سکندر سلطان نے کہاہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے براہ راست متاثر ہونیوالے 13اضلاع کے شہریوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنیکا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے تمام سرکاری املاک کو بطور پناہ گاہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔


ایکسپریس سے خصوصی گفتگو میں انھوں نے کہاکہ حکومت نے تمام 13اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو سرکاری املاک میں پناہ دی جائے اورانھیں خوراک اوردیگر ضروری سامان کی فراہمی کویقینی بنایا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں