برطانوی اراکین پارلیمنٹ اجلاس کے دوران موبائل فون سے کھیلتے رہے

حکومت کے موسم خزاں کے اعلامیے پر اپنے پارٹی رہنماجان میکڈونل کے خطاب کے دوران اپنے اپنے موبائل فون سے کھیلتے رہے۔


ویب ڈیسک November 24, 2016
تمام ارکان 6سال سے برسراقتدار ٹو ری پارٹی پر برس پڑے۔ فوٹو: پکسل

ISLAMABAD: برطانوی لیبرپارٹی کے اراکین ہاؤس آف کامن کے اجلاس میں حکومت کے موسم خزاں کے اعلامیے پر اپنے پارٹی رہنماجان میکڈونل کے خطاب کے دوران اپنے اپنے موبائل فون سے کھیلتے رہے۔

جان میکڈونل حکومتی اخراجات کے پلان پراہم خطاب کررہے تھے تواس وقت ان کی اپنی پارٹی کے20 سے زائد اراکین ان کی تقریر سے زیادہ اپنے اپنے موبائل فون میں مصروف رہے۔ جب جان میکڈونل نے چانسلرفلپ ہیمنڈ سے کہا کہ پلان مستقبل کیلیے امید افزا نہیں ہے تو لیبر پارٹی کے اراکین یہ سمجھے کہ اپوزیشن لیڈر جیریمی کاربائن کی قیادت پرمایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے، تمام ارکان 6سال سے برسراقتدار ٹو ری پارٹی پر برس پڑے۔ ان کے مطابق موسم خزاںکے اعلامیے میں حکومت نے صرف اپنی بات کی ہے، اقتصادی ترقی، تنخواہوں میں اضافہ اور تجارتی سرمایہ کاری زوال پذیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں