پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا
اقوام متحدہ ایل او سی پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے اور کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات اٹھائے، ملیحہ لودھی
پاکستان نے گزشتہ روز آزاد کشمیر میں بس اور ایمبولینس پر بھارتی حملے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جان ایلیاسن اور سیکرٹری جنرل کے نمائندے ایڈمنڈ مولٹ سے ملاقات کی اور انہیں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسافر بس اور ایمبولینس پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی اور گھناؤنا جرم ہے،کنٹرول لائن کی صورت حال بین الاقوامی امن کےلیے شدید خطرہ ہے جب کہ ایل او سی پر کشیدگی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کا بھارتی حربہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے لہذا اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ کو صورتحال کی مانیٹرنگ کےلیے متحرک کرے،اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے اور کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات اٹھائے.
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھارت کو کئی مرتبہ کشیدگی میں کمی کا انتباہ جاری کیا لیکن بھارت انتباہ کو بھی مسلسل نظر انداز کررہا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x53bjgw