ڈسکہ میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے 3 بہن بھائی جاں بحق
گیس سلنڈر کی ری فلنگ جاری تھی کہ اچانک دھماکا ہو گیا اور آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
MUZAFFARABAD:
سمبڑیال روڈ پر گیس سلنڈروں کی دکان میں دھماکے اور آتشزدگی کے باعث 3 بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جب کہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سمبڑیال روڈ پرواقعہ سلنڈروں کی دکان گیس کی ری فلنگ کے دوران اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزل پر واقع سلنڈروں کے گودام اور دکاندار کی رہائش گاہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث گودام میں موجود سلنڈر یکے بعد دیگرے پھٹنے لگے جس سے چھت زمیں بوس ہو گئی۔
فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں جب کہ ضلعی انتظامیہ نے بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی بھی معطل کر دی، 4 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ آگ میں جھلس کر 3 بہن بھائی، 18 سالہ شہباز، 17 سالہ لبنی اور 4 سالہ ایمن جاں بحق ہوگئے، جھلسنے کے باعث تینوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہو گئیں۔