دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں سربراہ پاک فضائیہ

اڑی واقعہ پر بھارتی الزام تراشیوں کے بعد ہم نے تیاریاں مکمل کرلی تھیں، ایئرچیف مارشل سہیل امان


ویب ڈیسک November 24, 2016
بھارت کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں والے نہیں، سہیل امان۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ بھارتی عزائم سے بخوبی واقف اور پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

کراچی میں آئیڈیا 2016 نمائش میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی تربیت اعلی معیار کی ہے اور ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ ہے جس میں فضائیہ بھی شامل ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک فضائیہ ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہماری نظریں سپر مشاق اور جے ایف تھنڈر سے آگے کی طرف ہیں، نائیجریا اور قطر کے ساتھ معاہدہ ہوا اور اب ان کے جہاز پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، ایوی ایشن ریسرچ کرکے اس انڈسٹری کو ترقی دیں گے اور موجودہ حالات بھی اسی بات کے متقاضی ہیں کہ کسی اور پر انحصار کرنے کے بجائے خود کفیل ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عزائم سے واقف ہیں اور حد سے تجاوز کرنے والوں کو پکڑنا جانتے ہیں، اڑی واقعہ پر الزام تراشیوں کے بعد ہم نے تیاریاں مکمل کرلی تھیں، ہم بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباؤ میں آنے والے نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں