موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی منقطع کر دی گئی

داعش کے جنگجو مکمل طور پر عراقی فورسز کے گھیرے میں آ گئے


ویب ڈیسک November 24, 2016
موصل سے 50 کلو میٹر دور تل افار پر قبضے کیلئے جھڑپیں جاری ہیں۔ فوٹو: فائل

عراق میں حکومت کی حامی ملیشیا نے موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی کاٹ دی جس کے بعد داعش کے جنگجو موصل میں مکمل طور پر عراقی افواج کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فوج اور ملیشیا کی داعش کے خلاف پیش قدمی جاری ہے اور حکومتی فوج نے موصل کے زیادہ تر مشرقی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی حامی ملیشیا نے موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی منقطع کر دی ہے جس کے بعد داعش کے جنگجو مکمل طور پر عراقی فورسز کے گھیرے میں آ گئے ہیں لیکن جنگجوؤں کی جانب سے بھی شدید مزاحمت جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: داعش کے ہاتھوں 300 سابق پولیس اہلکار قتل

ادھر کرد فورسز نے موصل سے کچھ دوربشیقا قصبے پر کنٹرل حاصل کرنے کے بعد اپنی پیش قدمی روک دی ہے جب کہ موصل سے 50 کلومیٹر دور تل افار پر قبضے کے لئے بھی لڑائی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔